تیجہ چالیسیواں وغیرہ میں طلبائے مدرسہ کا شریک ہونا

ایصال ثواب کیلئے چوتھے روز دعوت کا اہتمام کرنا
نوفمبر 11, 2018
انتقال کے بعد آنکھوں کا عطیہ
نوفمبر 11, 2018

تیجہ چالیسیواں وغیرہ میں طلبائے مدرسہ کا شریک ہونا

سوال:مروجہ تیجہ، دسواں بیسوں، چالیسواں وغیرہ جس کو بدعت قراردیا گیا ہے۔ایسی تقاریب میں مدرسہ کے طلباء کو شریک کرانا ان کا کھاناکھلانا، طلباء کوشرکت پر مجبور کرنا کیسا ہے۔ ان تقریبات میں طلباء کو شریک نہ کروانے کی صورت میں مدرسہ کے مالی نقصان، عوام کا مدرسہ سے بددل ہونا اور مسلک اہل بدعت کے مدارس کو فروغ کا اندیشہ اشد ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

ایسی تقریبات میں طلباء کوشریک ہونے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، یہ سب اندیشے ہیں، صحیح عمل کرنے سے انشاء ﷲ مدرسہ کونقصان نہیں پہونچے گا، امید ہے ﷲ تعالیٰ مدد کے لئے کوئی سبیل نکالے گا۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی