تدفین میں تاخیر کرنا

میت کو قبرستان کیسے لے جائیں ؟
نوفمبر 11, 2018
نمازجنازہ کے بعد مردہ کا چہرہ دیکھنا
نوفمبر 11, 2018

تدفین میں تاخیر کرنا

سوال:زید کا انتقال ہوگیا، ان کا لڑکا یا قریبی رشتہ دار باہر رہتا ہے، ان کے آنے کا انتظار کیا جاتا ہے۔ اسی اثناء میں بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ میت کی تجہیز وتکفین میں تاخیر نہیں کرنا چاہئے، جتنی جلدی ہوسکے نہلادھلاکر دفن کردینا چاہئے یا پھر نہلادھلاکر کفن پہنا کر آنے والوں کا انتظار کیا جائے لیکن دوسرے حضرات کا یہ کہنا کہ میت کو اتنی جلدی نہلادھلاکر رکھنا مناسب نہیں ہے، جب رشتہ دار آجائیں تب نہلایا جائے، کیا شریعت میں اس کی گنجائش ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مستحب یہی ہے کہ جتنی جلد ہوسکے میت کی تجہیز وتکفین ہوجائے(۲) اگرلڑکا یعنی ولی اور قریبی رشتہ داروں کا انتظار کرنا ہے تو نہلانے دھلانے کے بعد کیا جاسکتا ہے، ان کے انتظار میں نہلانے دھلانے اور تکفین کا معاملہ مؤخر کرنا خلاف اولیٰ ہے:

ویستحب أیضاً أن یسارع الیٰ قضاء دینہ وإبراۂ منہ ویبادر الیٰ تجھیزہ ولایؤخر(۳)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی