ایسی لاش جس پر کوئی علامت نہ ہو

غیر محرم کی لاش دیکھنا
نوفمبر 11, 2018
ایسی لاش جس پر کوئی علامت نہ ہو
نوفمبر 11, 2018

ایسی لاش جس پر کوئی علامت نہ ہو

سوال:ایک لڑکی نے گھر میں رنجش کی وجہ سے دریا میں کود کر خودکشی کرلی، تیرتے تیرتے دورنکل گئی، کچھ لوگوں نے دیکھا تو اس کو نکالا۔ مسلم وغیرمسلم دونوں جمع ہوگئے۔ مسلم کہتے ہیں کہ اس کو دفن کیا جائے ، غیرمسلم کہتے ہیں کہ اس کو جلایا جائے ، اس کو کیا کیا جائے؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں پہلے علامات دیکھی جائیں گی اگر کسی قسم کی کوئی ظاہری علامت نہ پائی جاتی ہو تو دیکھا جائے کہ وہ لاش مسلمانوں کے علاقہ سے قریب ہے یا غیرمسلموں کے علاقہ سے، جن کے علاقہ سے قریب ہو ان کے حوالہ کردی جائے(۱) علامات پہچاننے کی شکل یہ ہوگی کہ لباس اور دیگر چیزیں دیکھی جائیں جن سے دونوں قوموں کے درمیان امتیاز پیدا ہوتا ہو۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی