انتقال کے بعدجسم سے مصنوعی اعضاء نکالنا

انتقال کے بعد آنکھوں کا عطیہ
نوفمبر 11, 2018
انسانی ڈھانچہ کی منتقلی
نوفمبر 11, 2018

انتقال کے بعدجسم سے مصنوعی اعضاء نکالنا

۱-ضرورت کے تحت جسم کے اندر کوئی مشین لگوائی ہو، جیسے پیس میکر جو دل کی دھڑکن تیز کرنے یعنی معمول پر لانے کیلئے آپریشن کرکے جسم کے اندر لگایا جاتا ہے۔ بہت قیمتی ہوتا ہے اور نکالنے کے بعد دوسروں کے کام بھی آسکتا ہے، مرنے کے بعد یہ یا ایسی کوئی دوسری مشین آپریشن کے ذریعہ جسم سے نکالی جاسکتی ہے یا نہیں؟ نکالنا واجب ہے ، جائز ہے، ناجائز ہے یا حرام ہے؟

۲-مرنے کے بعد آنکھوں کا کانٹیکٹ لینس جو آنکھوں کے اندر اپنے ہاتھ سے روز فٹ کئے اور نکالے جاتے ہیں، نقلی دانت اور نقلی بال اور نقلی ناخن وغیرہ نکال لینا چاہئے یا مردے کے ساتھ دفن کردینا چاہئے؟ نکالنا واجب ہے، جائز ہے یا ناجائز ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-اگر مشین آسانی سے نکل سکتی ہو تو نکالیں، آپریشن کرکے نکالنا میت کی تکریم کے خلاف ہے(۲)

۲-آج مصنوعی اشیاء بلازحمت نکل سکتی ہیں ان کو نکال دینا چاہئے اور جو اشیاء با آسانی نہیں نکل سکتی ہیں ان کو رہنے دیا جائے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب:ناصر علی ندوی