گاؤں میں جمعہ کے ساتھ احتیاطاً ظہر کی نماز

گاؤ ں میں جمعہ کی شرطیں
نوفمبر 10, 2018
ایک گاؤں میں متعدد جمعہ
نوفمبر 10, 2018

گاؤں میں جمعہ کے ساتھ احتیاطاً ظہر کی نماز

سوال:اگر امام جمعہ کی دو رکعت نماز کے بعد چار رکعت ظہر پڑھاتا ہے تو کیا یہ کسی مسلک (سنی، دیوبند، اہل حدیث) کے تحت درست ہے، کیوں کہ ہم جس علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں، وہاں کچھ دنوں سے ایسا کیا جارہا ہے، میں نے جب اس پر ٹوکا تو مارپیٹ کی نوبت آگئی، اس لئے میں نے فتویٰ منگانا مناسب سمجھا ؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر آپ کی بستی میں جمعہ کے قیام کے شرائط موجود نہیں ہیں، توجمعہ نہیں قائم کرنا چاہئے دونوں نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھنا درست نہیں ہے،البتہ اگراحتیاطا کوئی تنہا ظہرکی نماز ادا کرے تو جائز ہے(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی