خطبہ کی اذان

خطبہ کی اذان
نوفمبر 10, 2018
جمعہ کی اذان ثانی کی ابتداء
نوفمبر 10, 2018

خطبہ کی اذان

سوال:جمعہ کی اذان اول ودوم کس نے رائج کی، ان دونوں اذانوں کے درمیان دینی تقریر کرنا اور مدرسہ ومسجد کیلئے چندہ کا اعلان ووصولی کرنا مسجد

(۱) قولہ: فإذا جلس علی المنبر أذن بین یدیہ وأقیم بعد تمام الخطبۃ، بذلک جری التوارت والضمیر فی قولہ بین یدیہ عائد إلی الخطیب الجالس۔ البحرالرائق، ج۲،ص:۲۷۴

(۲)ویؤذن ثانیا بین یدیہ إلی الخطیب۔درمختار مع الرد،ج۳،ص:۳۸

میں جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ مصلی سنن ونوافل پڑھ رہے ہوں؟

ھــوالــمـصــوب:

حضرت عثمانؓ کے دور سے پہلے اذان خطبہ کے وقت ہوتی تھی اور دوسری اقامت ہوتی تھی، حضرت عثمانؓ نے اذان اول کا اضافہ فرمایا جو مسجد کے باہر لوگوں کو جمعہ کی نماز کے واسطہ اطلاع دینے کے لئے دی جاتی ہے(۱) اذان اول اور اذان ثانی کے مابین لوگوں کو وعظ ونصیحت کرسکتے ہیں، چندہ کا اعلان اور چندہ وصول کرنا مناسب نہیں ہے، تقریر کرنے سے پہلے یا بعد میں سنن ونوافل پڑھنے کے لئے کچھ وقت دینا چاہئے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی