خطبہ ایک امام دے اور اور نمازدوسرا شخص پڑھائے ؟

جمعہ کی سنتیں
نوفمبر 10, 2018
جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جمعہ کی امامت کرنا
نوفمبر 10, 2018

خطبہ ایک امام دے اور اور نمازدوسرا شخص پڑھائے ؟

سوال:عیدکا خطبہ اگر کسی نے دیا او رنماز کسی اور نے پڑھائی تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے، کیا نماز میں کوئی نقص بھی آئے گا؟

ھــوالــمـصــوب:

خطبہ ایک شخص کا پڑھنا اور نماز دوسرے شخص کا پڑھانا درست ہے۔ البتہ بلاعذر ایسا کرنا پسندیدہ نہیں ہے(۱) تاہم اس سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی