جمعہ کی نماز میں سورہ ٔجمعہ پڑھنا

جمعہ کی نماز میں قرأت میں غلطی
نوفمبر 10, 2018
سجدۂ سہو واجب ہوجائے؟
نوفمبر 10, 2018

جمعہ کی نماز میں سورہ ٔجمعہ پڑھنا

سوال:جمعہ کی نماز فجر میں سورہ جمعہ مستقل پڑھنا کیسا ہے؟ کیا حضورؐ سے مستقل پڑھنا ثابت ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

فجرمیں مستقل طور پر سورۂ جمعہ پڑھنا مکروہ ہے:

وکرہ توقیت سورۃ للصلوۃ أی تعیین سورۃ للصلاۃ بحیث لا یقرأ فیہا إلا تلک السورۃ(۱)

البتہ سورہ الم سجدہ اتباع نبی ﷺ کے جذبہ سے پڑھنا مکروہ نہیں ہے(۲)

شرح وقایہ کے حاشیہ میں علامہ عبدالحیؒ نے صراحت کی ہے:

ھذہ الکراھۃ إنما ھی فیما لم یثبت من الشارع وأما التعیین بما ثبت تعیینہ من الشارع فلاکراھۃ فیہ بل ھو مسنون کما ثبت أن النبی ﷺ کان یقرأ فی فجر الجمعۃ الٰم تنزیل السجدۃ وھل أتیٰ علیٰ الانسان حین من الدھر أخرجہ الشیخان (۳)

سورہ جمعہ آپؐسے نماز جمعہ میں پڑھانا ثابت ہے لیکن نماز فجر کی صراحت نہیں ملتی ہے، جیسا کہ اس روایت سے ثابت ہوتاہے:

عن عبید ﷲ بن أبی رافع قال استخلف مروان أباھریرۃ علی المدینۃ وخرج الی مکۃ فصلی لنا أبوھریرۃ الجمعۃ فقراء بعد سورۃ الجمعۃ فی الرکعۃ الآخرۃ اذا جائک المنافقون……فقال سمعت رسول ﷲ ﷺ یقرأ بھما یوم الجمعۃ (۴)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی