جمعہ کی تقریر سننے کے لئے دوسری جگہ جانا

جمعہ میں تقریر سے متعلق ایک اعتراض
نوفمبر 10, 2018
جمعہ کے دن تقریر سننا افضل ہے یا تلاوت ؟
نوفمبر 10, 2018

جمعہ کی تقریر سننے کے لئے دوسری جگہ جانا

سوال:ایک گاؤں کے کچھ لوگ محض تقریر سننے کی غرض سے دوسری مسجدمیں جاتے ہیں جبکہ مسجد گاؤں سے لگ بھگ تین کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کی نماز گاؤں میں بھی ہے، کیا ان لوگوں کا جمعہ کی نماز ادا کرنے کی غرض سے دوسری مسجد جانا درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

دوسری مسجد میں جبکہ وہاں تقریر سننے کا فائدہ بھی حاصل ہوجاتا ہے جانا درست ہے، البتہ اس کا لحاظ رکھنا چاہئے کہ پہلے گاؤں کی مسجد کا حق ہے۔ ایسا طریقہ نہ اختیار کرنا چاہئے کہ یہاں کا جمعہ جبکہ قائم ہوچکا ہے ختم ہوجائے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی