ایک مسجدمیں جمعہ کی دوجماعتوں کاحکم

ایک گاؤں میں متعدد جمعہ
نوفمبر 10, 2018
ایک مسجدمیں جمعہ کی دوجماعتوں کاحکم
نوفمبر 10, 2018

ایک مسجدمیں جمعہ کی دوجماعتوں کاحکم

سوال:نماز جمعہ میں مسجدوں میں جگہ نہ رہنے کی وجہ سے بڑی دشواری ہوتی ہے، ایسی صورت میں بچے ہوئے لوگ علیحدہ کسی گھر کے ایک کمرہ میں بوقت نماز عام اجازت کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں یا اس مسجد میں دوبارہ نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

جو لوگ مسجد یا اس سے باہر متصل جگہوں میں نہیں آسکتے وہ قریب کی مسجد میں نماز ادا کرلیں،

(۱)الفتاویٰ الہندیہ ،ج ۱، ص۱۴۵

کیوں کہ دوبارہ جماعت کرنا ایک ہی مسجد میں مکروہ ہے اور اگر قریب میں کوئی مسجد نہ ہو تو کسی جگہ یا گھر میں عام اجازت سے نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

إذا فاتتہ الجماعۃ لا یجب علیہ الطلب فی مسجد آخر بلا خلاف بین أصحابنا لکن إن أتی مسجداً آخر لیصلی بھم مع الجماعۃ فحسن وان صلی فی مسجد حیہ فحسن وذکرالقدوری أنہ یجمع فی أھلہ ویصلی بھم وذکر شمس الائمہ الأولیٰ فی زماننا إذا لم یدخل مسجد حیہ أن یتبع الجماعات وإن دخلہ صلی فیہ(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی