اردوزبان میں خطبہ

عربی واردو دونوں زبانوں میں خطبہ دینا
نوفمبر 10, 2018
اردوزبان میں خطبہ
نوفمبر 10, 2018

اردوزبان میں خطبہ

سوال:۱-چاروں مشہور مسالک کے نزدیک اردو میں خطبہ کا کیا حکم ہے؟

۲-پہلے سے جو دستور چلاآرہا ہے اس کی موافقت میں اور اختلاف سے بچنے کیلئے کسی حنفی عالم کو دوران خطبہ اردو میں تقریر کرنا چاہئے یا نہیں؟

۳-یا ایسی جگہ حسن تدبیر کے ساتھ امامت سے انکار کرناچاہئے یا نہیں؟

۴-کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جمعہ ہی کے دن مجمع ہوتا ہے تو اگر صرف عربی میں خطبہ ہوگا تو لوگوں کو دین کی بات پہنچانے کی کیا شکل ہو؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-صرف اردو میں خطبہ مکروہ وخلاف سنت ہے(۱)اگر عربی خطبہ کے ساتھ کچھ اردو میں بھی بیان کیا جائے تو گنجائش ہے۔

۲-دوران خطبہ اردو میں کچھ نصیحت کرنے کی گنجائش ۔

۳-امامت سے انکار کی ضرورت نہیں ہے۔

۴-عربی خطبہ سے قبل یا نمازکے بعد اردو میں تقریر کی جاسکتی ہے جس میں احکام بتائے جائیں، خطبہ کے مابین اردو میں احکام بتانا ضروری نہیں۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی