گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا

گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا
نوفمبر 2, 2018
گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا
نوفمبر 2, 2018

گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا

سوال:۱-یہاں علی گڑھ میں حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؒ کے سلسلہ کے ایک بزرگ رہتے ہیں، ہرہفتہ مغرب وعصر کے درمیان ان کی مجلس ہوتی ہے، اور عصر اور مغرب کی نماز گھر پر ادا کی جاتی ہے، وہ بزرگ خود مسجد جانے سے معذور ہیں، گھر کے پاس ہی تین مساجد ہیں اور آس پاس کے لوگ جو نمازی ہیں وہ مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں، کیا اس طرح معمول بناکر گھر پر جماعت ادا کرنا درست ہے۔

۲-کئی بار بیان کی وجہ سے یا تفسیر کی وجہ سے مغرب کی اذان کے بیس منٹ بعد نماز ہوتی ہے، تو کیا ایسا کرنا درست ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-بلاعذر شرعی مسجد میں جماعت سے نماز نہ ادا کرنا شرعاً درست نہیں(۱) معذور شخص کے گھر پر نماز ادا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، البتہ غیرمعذور ین کو مسجد جانے کی تلقین کریں، غیرمعذورین کا گھر پر نماز ادا کرنا مکروہ ہے(۲)

۲-اس طرح تاخیر کرکے نماز ادا کرنا مکروہ ہے(۳)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی