گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا

گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا
نوفمبر 2, 2018
گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا
نوفمبر 2, 2018

گھر میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا

سوال:۱-ایک بلڈنگ کی تیسری منزل پر نماز ہوتی ہے، مسجد قریب ہے، مسجد کی جماعت کا ثواب ملے گا یا گھر میں نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا؟

۲-اگر یہاں نماز بند کردی جائے تو موجودہ نمازی کم ہوجائیں گے؟

۳- اگر نیچے پڑھی جائے اور عام کردیا جائے تو اتنی گنجائش نہیں ہے کہ لوگ آسکیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-صورت مسؤلہ میں مسجد جاکر نماز باجماعت اداکرنا چاہئے، البتہ مذکورہ صورت میں جماعت کا ثواب ملے گا(۴)

۲-نماز مسجد ہی میں ادا کریں، نمازیوں کے کم ہوجانے کے ڈر سے اسے ترک نہ کریں۔

۳-وقت ضرورت اوپری حصہ پر نماز باجماعت پڑھتے رہیں جبکہ نیچے گنجائش بھی کم ہے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی