چھوٹے بچوں کومسجدمیں لانا

نابالغ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑاہوجائے؟
نوفمبر 3, 2018
صف کی ایک خاص صورت
نوفمبر 3, 2018

چھوٹے بچوں کومسجدمیں لانا

سوال:۱-بعض حضرات مسجد میں اپنے ۴یا ۵سال کی عمر کے بچوں کو ساتھ میں لاتے ہیں اور کبھی ایک بچہ ہوتاہے تو پہلی صف میں بچہ کے ساتھ کنارہ کھڑے ہوجاتے ہیں اور کبھی دوسری صف میں بچہ کو لے کر بیچ میں کھڑے ہوجاتے ہیں، اس سے نمازیوں کی نماز میں کوئی خلل تو واقع نہیں ہوتا اور حضور ﷺ کی ایسے وقت میں صف کے بارے میں کیا ترتیب رہتی تھی؟

۲-دس بارہ سال کے بچے بڑوں کی صفوں میں بیچ بیچ میں کھڑے ہوجاتے ہیں ، کوئی منع نہیں کرتا حتی کہ امام صاحب بھی کچھ نہیں کہتے، اس سے نمازیوں کی نماز میں کوئی خلل تو واقع نہیں ہوتا؟

ھــوالــمـصــوب:

۷-۱سال سے کم عمر والے بچوں کو مسجد نہیں لانا چاہئے(۱)بچوں کو علیحدہ پیچھے کھڑا کرنا چاہئے۔

۲-بالغ کو صف میں جگہ دیں، نابالغ بچوں کو پیچھے کھڑا کرنا چاہئے(۲)

تحریر: محمد ظہور ندوی

نماز کے دوران صف سیدھی کرنا

سوال:ہم صف میں صحیح طریقہ سے کھڑے ہوں، دائیں بائیں کوئی شخص صحیح نہیں کھڑا ہے تو خود نماز کی حالت میں صف صحیح کرسکتے ہیں اور دوسرے کو جو آگے پیچھے یا دورہو اس کو اپنے ہاتھ سے قریب کرسکتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر عمل کثیر نہ ہو تو تھوڑا آگے پیچھے ہونا ہو تو صف درست کرسکتے ہیں(۳) دوسرے کو نماز کی حالت میں درست نہیں کریں گے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی