صف کی ایک خاص صورت

چھوٹے بچوں کومسجدمیں لانا
نوفمبر 3, 2018
جماعت میں مخنث کہاں کھڑا ہوگا؟
نوفمبر 3, 2018

صف کی ایک خاص صورت

سوال:ہمارے محلہ میں ایک چھوٹی سی مسجد قدیم زمانہ کی موجود ہے اس مسجد میں نیچے کے حصہ میں لمبے لمبے در بنے ہوئے ہیں جس میں لوگ رہتے تھے۔ چند درمیں لوگوں نے اپنا کاروبار کرلیا ہے۔ مختلف قسم کا کسی نے ریڈیو، ٹی وی کی مرمت کا وغیرہ وغیرہ۔ اس در کے بالائی حصہ پر چھت ہے اور وضوخانہ بھی بنا ہے۔ چھت سے چار فٹ نیچے ایک لمبادر ہے اسی میں امام کا منبر ہے، بمشکل ایک صف بنتی ہے، ۲۰-۱۵نمازی آتے ہیں۔ بقیہ صف چھت پر بنائی جاتی ہے۔ کچھ حضرات نے اس بات کا اعتراض کیا ہے کہ نماز نہیں ہوتی اور کچھ نے فرمایا کہ نماز تو ہوجاتی ہے لیکن مسجد کے ثواب سے محروم ہوجاتے ہیں، کیوں کہ چھت کے نیچے دکانیں ہیں، سخت گرمی اور بجلی چلی جانے کے بعد لوگ اندر کے در میں پریشان ہوجاتے ہیں۔ مجبوراً امام کو چھت پر ہی مصلےٰ بچھانا پڑتا ہے۔ کیا اس صورت میں مقتدیوں کو نماز اور مسجد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟

نوٹ:نماز ہوگی یا نہیں؟ مسجد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ ازسرنو تعمیر بھی کرائی جائے تو بھی اس وقت بھی دروں کی اور دکانوں کی جگہ وہی قائم رہے گی جو موجودہ مسجد کی پوزیشن ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں رہائشی اور دوکانوں کی جگہ کو خالی کراناضروری ہے، تاکہ پوری مسجد میں جماعت ہوسکے۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی