نابالغ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑاہوجائے؟

نابالغ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑاہوجائے؟
نوفمبر 3, 2018
چھوٹے بچوں کومسجدمیں لانا
نوفمبر 3, 2018

نابالغ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑاہوجائے؟

سوال:ہمارے یہاں مسجد میں جماعت کے ساتھ نابالغ بچے اگلی صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں جبکہ بڑے لوگ پیچھے ہوتے ہیں، اگر ان بچوں کو آگے کھڑے ہونے سے روکا جاتا ہے تو کچھ حضرات یہ کہتے ہیں اگر ہم ان بچوں کو اس سے منع کریں گے جو بالکل قریب البلوغ ہیں تو ان کی تربیت وتعلیم میں رکاوٹ پیدا ہوگی، اور دین سے ان کی رغبت ختم ہوجائے گی اور مساجد سے وہ کوسوں دور ہوجائیں گے ، دونوں فریق میں سے کس کی بات صحیح ہے؟ جو لوگ آگے بڑھنے سے روکتے ہیں یا جو لوگ بطور مصلحت ان بچوں کو آگے بڑھنے سے منع نہیں فرماتے ؟

ھــوالــمـصــوب:

نابالغ بچے کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے، اس لئے جو لوگ نابالغ بچوں کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں ان کی بات صحیح ہے، مصلحت کے خلاف نہیں ہے، بچوں کی تربیت اس میں ہے کہ ان کو صف بندی کا طریقہ سکھایا جائے جو بچے قریب البلوغ ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ بالغ ہی ہوں تو ان کو بالغوں کی صف میں کھڑے ہونے سے نہیں روکا جائے گا۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب:ناصر علی ندوی