نابالغ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑاہوجائے؟

باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟
نوفمبر 3, 2018
نابالغ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑاہوجائے؟
نوفمبر 3, 2018

نابالغ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑاہوجائے؟

سوال:کیا بالغ مردوں اور نابالغ بچوں کی صفوں کی ترتیب واجب ہے، اور اگر بالغ مردوں کی صف میں نابالغ بچے کھڑے ہوجائیں تو کیا اس صورت میں بڑوں کی نماز نہیں ہوگی اور بچوں کو بڑوں کی صفوں سے علیحدہ کرنا ضروری ہوگا، اگرچہ فتنے کااندیشہ ہو، جمعہ کے دن بچے اکثر وبیشتر اذان ہوتے ہی مسجدوں میں آجاتے ہیں جبکہ بڑے لوگ عین خطبہ کے وقت آتے ہیں اور بچے آگے بیٹھے ملتے ہیں تو ان کو بھگانے کی کوشش کرتے ہیں جس سے بچے کے والدین لڑنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں اور فتنہ کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں بالغ مصلیان کیا کریں؟

ھــوالــمـصــوب:

سب سے پہلے بڑوں کی پھر بچوں کی پھر اگرعورتیں شریک ہوں تو ان کی صف ہونی چاہئے، بڑوں کی صف میں بچوں کو نہیں کھڑا ہونا چاہئے، ایسا کرنا مکروہ ہے، واجب نہیں ہے۔ معاملہ کو سمجھ بوجھ کر کرنا چاہئے کہ نزاع سے بچتے ہوئے مسئلہ دریافت کرکے عمل کریں، بچوں کے بالغوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغوں کی نماز فاسد نہ ہوگی،مکروہ ہوگی(۱)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی