باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟

باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟
نوفمبر 3, 2018
نابالغ لڑکا بڑوں کی صف میں کھڑاہوجائے؟
نوفمبر 3, 2018

باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟

سوال:بچہ سمجھدار ہے اور پنجوقتہ نمازی ہے، جماعت کے ساتھ دوسری صف میں بائیں جانب کھڑا ہوتا ہے اور اس وقت کوئی مقتدی نہیں تھا جب امام نے نماز پڑھائی، بچوں کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا کیاحکم ہے اور ان کو ہٹایا جاسکتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

نابالغ بچہ کے اوپر نماز فرض نہیں ہے، اگر وہ پانچوں وقت کی نماز کا پابند ہے تو یہ ایک نفلی عمل ہے جہاں تک بچہ کے صف میں کھڑا ہونے کا تعلق ہے تو اگر ایک بچہ ہے تو اس کو مردوں کی صف میں شامل کیا جاسکتا ہے ، پیچھے تنہا نہ کھڑا رہے ،البحرالرائق میں ہے:

إن الصبی الواحد لایقوم منفرداً عن صف الرجال بل یدخل فی صفھم (۱)

یعنی ایک لڑکا ہو تو مردوں کی صف چھوڑکر تنہا نہ کھڑا رہے بلکہ مردوں کی صف میں جاملے۔

صورت مسؤلہ میں اگر ایک ہی لڑکا ہو اور سمجھدار ہو تو اس کو بالغوں کی صف میں لیا جائے اس کی تائید حضرت ابن عباسؓ کی اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ان کو اپنی دائیں طرف کھڑا کرکے نماز پڑھائی اور وہ تنہا تھے(۲) اور اگر کئی بچے ہیں تو پھر ان کی الگ صف بنائی جائے گی، مردوں کی صف میں ان کا کھڑا ہونا مکروہ ہے۔ ہدایہ میں ہے کہ پہلے مردوں کی صف ہوگی پھر بچوں کی پھر عورتوں کی صف ہوگی(۳)

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی