محاذات کامسئلہ

گرمی کی وجہ سے دوسری صف میں امام کھڑا ہو
نوفمبر 3, 2018
میاں بیوی کا ایک ساتھ نماز پڑھنا
نوفمبر 3, 2018

محاذات کامسئلہ

سوال:دوران سفر اگر محرم کے ساتھ جماعت بنانے پر کیا نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر دوران سفر میں کوئی ایسا موقع آجائے کہ فرض ادا کی جارہی ہے اور محرم بھی ساتھ ہے اور وہ بھی ساتھ نماز ادا کررہی ہے مقتدی کی صورت میں تو کیا یہ فرض نماز ادا ہوجائے گی۔ مرد کی اور عورت کی محرم اور جیسے بیوی، بہن، بیٹی وغیرہ کے ساتھ ۔اگر محرم صرف ایک ہے تو اسے یعنی بیوی کو نماز کے لئے اپنے بازو کھڑے کرنا کھڑے کرانا تاکہ فرض نماز کی جماعت ہوجائے تو کیا فرض نماز ادا ہوجائے گی؟

ھــوالـمـصـــوب:

مردوں کے صفوں کے بعد عورتوں کی صفیں قائم کی جائیں خواہ محرم ہوں یا غیر محرم، فرض کی ادائیگی ہوجائے گی(۱)

اگر دوہی فرد ہوں اور اس میں سے ایک عورت ہو خواہ محرم ہو یا غیرمحرم اسے پیچھے کھڑا کرکے فرض نماز باجماعت ادا کی جاسکتی ہے(۲) اگر برابر میں کھڑا کرتے ہیں تونماز فاسد ہوجائے گی(۳)

تحریر:ساجد علی      تصویب:ناصر علی ندوی