مکبر کی تکبیر معتبر ہے یا نہیں؟

سنت پڑھتے وقت جماعت شروع ہوجائے
نوفمبر 3, 2018
نماز کے لئے مسجد کی دوسری منزل کو خاص کرنا
نوفمبر 3, 2018

مکبر کی تکبیر معتبر ہے یا نہیں؟

سوال:۱-جمعہ کی نماز میں کبھی کبھی بغیر امام کی نامزدگی کے بے شمار مکبرین تکبیر کے فرائض انجام دینے لگتے ہیں، کیا اس صورت میں ان مقتدیوں کی نماز ہوجائے گی جس نے مکبر کی اقتدا کی ہوگی؟

۲-امام نے ابھی پہلا سلام پھیرا تھا کہ مکبر نے پہلا سلام پھیر کر دوسرا سلام بھی پھیر دیا، مکبر کی اقتداء کرتے ہوئے مقتدی نے بھی دوسرا سلام پھیردیا، اس کے بعد امام نے دوسرا سلام پھیرا۔ اس صورت میں ان مقتدیوں کی نماز ہوگی؟جنہوں نے مکبر کی اقتداء میں سلام پھیر دیا۔ (امام کے سلام پھیرنے سے پہلے)

ھــوالــمـصــوب:

۱-دریافت کردہ صورت میں نماز ہوجائے گی، یہ مکبر کی اقتدا نہیں ہے بلکہ امام ہی کی اقتداء ہے، مکبر صرف امام کی آواز پہنچانے والا ہے۔ البحرالرائق میں ہے:

اقتداء الناس بالنبی ﷺ فی مرض موتہ وھو قاعد و ھم قیام وھو آخر أحوالہ فتعین العمل بہ بناءً علیٰ أنہ علیہ الصلاۃ والسلام کان إماماً وأبوبکر مبلغاً للناس تکبیرہ وبہ استدل علیٰ جواز رفع الموذنین أصواتھم فی الجمعۃ والعیدین وغیرھما(۱)

۲-نماز ہوجائے گی، درمختارمیں ہے:

تنقضی قدوۃ بالأول قبل علیکم علیٰ المشھور عندنا وعلیہ الشافعیۃ(۲)

قولہ ’تنقضی قدوۃ بالأول‘ أی بالسلام الأول(۱)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی