سنت پڑھتے وقت جماعت شروع ہوجائے

سنت پڑھتے وقت جماعت شروع ہوجائے
نوفمبر 3, 2018
مکبر کی تکبیر معتبر ہے یا نہیں؟
نوفمبر 3, 2018

سنت پڑھتے وقت جماعت شروع ہوجائے

سوال:میں فجر یا ظہر کی سنت پڑھ رہا ہوں کہ جماعت کھڑی ہوگئی اور میری سنت ابھی پوری نہیں ہوئی ہے، کیا سنت پوری طرح پورا کروں یا جس حالت میں ہوں سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہوجاؤں، تو باقی سنت کی رکعتوں کو کیسے پورا کروں؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر فجر کی سنت ہے اور فجر کی سنت میں مشغول ہیں کہ جماعت فجر قائم ہوگئی تو فجر کی سنت مکمل کریں، اس کے بعد فجر کی نماز میں شامل ہوجائیں(۲)اور اگر ظہر کی سنت اور سنت شروع کردی ہے کہ جماعت کھڑی ہوگئی تو دورکعت پڑھ کر سلام پھیر دیں، اس کے بعد جماعت میں شریک ہوجائیں، اگر تیسری رکعت میں ہیں تو مکمل کرکے شریک ہوں لیکن اگر دو رکعت سنت ادا کرسکا ہے تو ظہر کی نماز پوری کرکے ظہر کی دورکعت سنت ادا کرنے کے بعد ظہر سے پہلے کی سنت ادا کریں۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تحریر: ناصرعلی ندوی