عذر کی وجہ سے جماعت ترک کرنا

جماعت کی حیثیت
نوفمبر 2, 2018
نابینا کے لئے جماعت کا حکم
نوفمبر 2, 2018

عذر کی وجہ سے جماعت ترک کرنا

سوال:زید کو چار ماہ قبل پیر میں درد ہوا تھا، علاج کی وجہ سے ٹھیک ہوگیا لیکن اٹھنے بیٹھنے میں چٹ چٹ کی آواز آتی ہے جس سے نمازیوں کو خلل ہوتا ہے، کیا اس بنا پر زید گھر میں نماز ادا کرسکتاہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ سبب ایسا نہیں ہے جس کی وجہ سے ترک جماعت کی گنجائش ہو (۳) لہذا آپ جماعت کے ساتھ ہی نماز اداکریں،ابتداءً نمازیوں کو شبہ پیدا ہوسکتا ہے لیکن معلوم ہوجانے کے بعد یہ شبہ دور ہوجائے گا اور انتشار بھی ختم ہوجائے گا۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی