نابینا کے لئے جماعت کا حکم

عذر کی وجہ سے جماعت ترک کرنا
نوفمبر 2, 2018
 اہتمام کے باوجود جماعت چھوٹ جائے
نوفمبر 2, 2018

نابینا کے لئے جماعت کا حکم

سوال:نابینا کے لئے جماعت کے ساتھ مسجد جاکر نماز ادا کرنے کے بارے میں (جوکہ ڈنڈا کے سہارے کہیں بھی آجاسکتا ہے) جماعت میں نابینا کا شامل ہونا فرض ہے یا واجب، سنت ہے یانفل؟

ھــوالــمـصــوب:

نابینا کے لئے جماعت سے نماز پڑھنا واجب نہیں ہے، اس کے ذمہ سے جماعت ساقط ہے(۱) مذکور نابینا کے لئے جماعت سے نماز پڑھنا افضل ہے، مزید ثواب ملے گا۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی