صفوں کے درمیان کتنا فصل رہے؟

دولوگوں کی جماعت میں تیسرا شریک ہوجائے
نوفمبر 3, 2018
صفوں کے درمیان کتنا فصل رہے؟
نوفمبر 3, 2018

صفوں کے درمیان کتنا فصل رہے؟

سوال:۱-دوصفوں کے درمیان کتنا فاصلہ زیادہ سے زیادہ رکھا جاسکتاہے؟

۲-امام اور مقتدی کے درمیان کتنافصل ہونا چاہئے؟

۳-صفوں میں بڑے آگے اور بچے پیچھے کھڑے ہونا چاہئے ان کو کتنا پیچھے کھڑا ہونا چاہئے اور یہ حکم کب تک ہے۔ امام کی تکبیر تک یا سلام تک یا اقامت تک؟ اس لئے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بڑے مسبوق ہوتے ہیں اور نابالغ طلبا مدرک۔

کیا اگر بچے جو تکبیر کے وقت بڑوں کے پیچھے کھڑے ہوں اس کے بعد پھر بڑے آکر ان کو پیچھے ہٹاسکتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱،۲-دریافت کردہ صورت میں دوصفوں کے درمیان اتنی جگہ رہنی چاہئے جس سے رکوع اور سجدہ آسانی سے ہوسکے۔

۳-صفوں میں بڑوں کی صف آگے ہوگی اور بچوں کی پیچھے، صفیں شروع میں ہی لگائی جائیں گی۔ البتہ نماز شروع کرنے کے بعد بڑوں کی شرکت کا امکان ہو تو بچوں کی صف اندازے کے ساتھ پیچھے لگائی جائے تاکہ بڑے اگر صف میں کھڑے ہوسکیں تو وہ کھڑے ہوجائیں اور بچے بڑوں کے پیچھے ہوں۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی