صفوں کے درمیان کتنا فصل رہے؟

صفوں کے درمیان کتنا فصل رہے؟
نوفمبر 3, 2018
پہلی صف کی ایک صورت
نوفمبر 3, 2018

صفوں کے درمیان کتنا فصل رہے؟

سوال:ہماری مسجد میں امام کے کھڑے ہونے کی جگہ (محراب) نہایت تنگ ہے، جس کی وجہ سے امام کو سجدہ کرنے میں بے حد دشواری ہوتی ہے، اسی لیے بقیہ دنوں میں امام محراب کے بجائے پہلی صف میں اور مقتدی دوسری صف میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن جمعہ کی نماز میں بے حد دقت پیش آتی ہے، بھیڑ کی وجہ سے امام کو اسی تنگ جگہ میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ نتیجتاً نہ امام کا سجدہ صحیح طریقہ سے ادا ہوپاتا ہے ، نہ امام کے پیچھے والے مقتدی کا، اس لئے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا جمعہ کی نماز میں زیادہ بھیڑ کی وجہ سے ایسا کرسکتے ہیں کہ امام بھی مقتدیوں سے تھوڑا آگے اور ممتاز ہوکر پہلی صف میں ہی کھڑا ہوجائے، ایسا کرنے سے نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں نماز ہوجائے گی(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی