خانہ کعبہ کے باہر مکان میں امام کعبہ کی اقتداء

رکوع ملنے سے رکعت مل جاتی ہے ؟
نوفمبر 3, 2018
مسجد کے باہر دوکان کی چھت سے اقتداء
نوفمبر 3, 2018

خانہ کعبہ کے باہر مکان میں امام کعبہ کی اقتداء

سوال:زید حج کے دوران ایک ہوٹل میں مقیم تھا ۔ فجر کی نماز شروع ہوچکی تھی لہذا اس خطرہ کے پیش نظر کہ حرم (خانہ کعبہ) جانے تک جماعت ختم ہوجائے گی، کمرہ میں امام کی اقتداء میں نیت کرکے اس کی آواز پر نماز ادا کی۔ ہوٹل حرم کے بالکل سامنے ہے۔ اکثراوقات سامنے کی سڑک نمازیوں سے بھرجاتی ہے تو کیا میری نماز درست ہوئی؟

ھــوالــمـصــوب:

خانہ کعبہ سے باہر رہ کر امام کی اقتدا میں نماز ادا کرنا اسی شرط پر درست ہے کہ صفیں وہاں تک پہونچ جاتی ہوں، اگر نہیں پہونچتی ہوں درمیان میں کوئی سڑک وغیرہ حائل ہو تو اقتداء درست نہیں ہوگی۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

ویجوز اقتداء جار المسجد بإمام المسجد وھو فی بیتہ اذا لم یکن بینہ وبین المسجد طریق عام، وإن کان طریق عام ولکن سدتہ الصفوف جاز الاقتداء لمن فی بیتہ بإمام المسجد کذا فی التتارخانیۃ(۱)

تحریر: محمد رحمت ﷲ                تصویب: ناصر علی ندوی