جیل میں جماعت کے ساتھ نماز

گھر والوں کے ساتھ جماعت
نوفمبر 2, 2018
مدرسہ میں جماعت قائم کرنا
نوفمبر 2, 2018

جیل میں جماعت کے ساتھ نماز

سوال:۱-سنٹرل جیل تہاڑ میں جمعہ کی نماز پر پابندی ہے ، اسیران ظہر پڑھتے ہیں، ظہر کی نماز کس طرح اداکریں باجماعت یا انفرادی اور اس کا کیا وقت مقرر کیا جائے؟

۲-لوگوں کو مختلف سیلوں اوربیرکوں میں بند رکھا جاتا ہے، جہاں مسلم کی تعداد ۴،۵ ہوتی ہے اور کسی میں پندرہ ، بیس ظہر باجماعت ادا کرتے ہیں اگر نماز جمعہ پڑھیں تو ادا ہوجائے گی؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-جہاں تک ممکن ہو باجماعت نماز ادا کریں، جماعت کا ثوب بہت بڑھا ہوا ہے(۱) مجبوراً انفرادی طور پر بھی پڑھ سکتے ہیں(۲)

۲-جیل میں جمعہ کی نماز درست نہیں ہے، اذن عام نہ ہونے کی وجہ سے(۳) وہاں کے افراد ظہرپڑھیں۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی