جماعت میں عورتوں کی شرکت

جماعت میں عورتوں کی شرکت
نوفمبر 3, 2018
جماعت میں عورتوں کی شرکت
نوفمبر 3, 2018

جماعت میں عورتوں کی شرکت

سوال:رسول ﷲ ﷺ کے زمانہ میں صحابیات مسجد میں جاتی تھیں اور جماعت سے نماز پڑھتی تھیں، کیا آج بھی عورتیں مسجد میں جاسکتی ہیں؟ عورتوں کو مسجد میں جانے سے روکا کیوں جاتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

دور نبوت میں عورتوں کو مسجد میں آنے کی عام اجازت تھی(۳) لیکن اس کے باوجود ان کے گھر کے اندر کی نماز کو افضل اور بہتر قرار دیا تھا(۱)لیکن بعد کے زمانہ میں عورتوں میں آزادی اور خرابی رونما ہوئی تو حضرت عمرؓ نے عورتوں کو مسجد میں آنے سے روک دیا(۲)حضرات صحابہؓ نے اس سے اتفاق کیا، حضرت عائشہؓ نے فقیہانہ جواب دیا:

لوأدرک رسول ﷲ ما أحدث النساء لمنعھن المسجد کما منعت نساء بنی اسرائیل(۳)

اس دور میں آپ ﷺیہ حالات دیکھتے تو عورتوں کو مسجد میں آنے سے روک دیتے، چنانچہ اس بات پر امت کا اتفاق ہوگیا کہ جوان عورتوں کو مسجد میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ البتہ بوڑھی عورتوں کو فجر، مغرب، عشاء اور عیدین میں فقہاء نے اجازت دی ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ وہ گھر ہی میں اپنی نماز ادا کریں(۴)

تحریر: محمد مستقیم ندوی             تصویب:ناصر علی ندوی