جماعت میں عورتوں کی شرکت

جماعت میں عورتوں کی شرکت
نوفمبر 3, 2018
جماعت میں عورتوں کی شرکت
نوفمبر 3, 2018

جماعت میں عورتوں کی شرکت

سوال:ہمارے یہاں مسجد سے ملاہوا مدرسہ ہے جو مسجد ہی کے احاطہ میں ہے، مدرسہ میں محلہ کی خواتین نماز عشاء وتراویح جماعت کے ساتھ پڑھنے کی غرض سے آتی ہیں، ان کے لئے پردہ کا پورا انتظام واہتمام ہوتاہے، نیز ان کی آمدورفت علیحدہ دروازے سے رہتی ہے، مسجد میں ان کی آمدورفت سے کسی بھی قسم کا کوئی خلل واقع نہیں ہوتا ہے اور نہ خواتین مردوں کو دیکھ سکتی ہیں، اور نہ ہی مردوں کی نظر خواتین پر پڑسکتی ہے۔ تراویح کی بیس رکعت مکمل ہونے پر وہ گھروں کے لئے روانہ ہوجاتی ہیں اور مرد حضرات وتر ونوافل کے بعد مسجد سے باہر نکلتے ہیں۔ ایسی صورت میں خواتین کا مدرسہ میں آکر تراویح ونماز عشا ادا کرنا قرآن وحدیث کی رو سے درست ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں مذکورہ اہتمام وانتظام کی صورت میں زیادہ معمر بوڑھی عورتوں کے لئے مسجد میں جاکر تراویح کی نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے(۲) البتہ خواتین کے لئے گھر میں نماز پڑھنا زیادہ افضل اور بہتر ہے(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی