قرآن یاد رکھنے کی غرض سے عورت تراویح پڑھاسکتی ہے؟

مدرسہ میں طالبات کی جماعت
نوفمبر 3, 2018
بغرض تربیت عورت کا امامت کرنا
نوفمبر 3, 2018

قرآن یاد رکھنے کی غرض سے عورت تراویح پڑھاسکتی ہے؟

سوال:۱-زید کی لڑکی حافظ قرآن ہے اور رمضان المبارک میں عورتوں کی جماعت بناکر بند مکان میں پردہ کا انتظام کرکے تراویح سناتی ہے یہ کیسا ہے؟

۲-اگر حافظ قرآن عورت اپنے گھر ہی کی مستورات کے ساتھ ماہ رمضان میں تراویح میں قرآن سناتی ہے اور محلہ کی عورتوں کو اطلاع ہونے پر وہ بھی تراویح میں قرآن سننے کے لئے آجائیں اور ترتیب کے ساتھ پردے کے اہتمام کے ساتھ تراویح میں قرآن سنیں تو یہ درست ہے یا نہیں؟

۳- زید کی لڑکی حافظ قرآن ہے، اگر وہ اس ماہ مبارک میں تراویح نہیں سنائے گی تو قرآن شریف بھول جانے کا خطرہ ہے۔ لہذا ایسی صورت میں کس طرح تراویح سنائے جو جائز ودرست ہو۔ صورت مسؤلہ میں درستگی کی شکل اور جواز کی صورت کیا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱،۲-عورتوں کی جماعت نہیں ہے(۱)

۳-قرآن بغیر تراویح کے سنائے تاکہ قرآن بھول نہ جائے۔

تحریر: محمد ظہور ندو