باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟

باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟
نوفمبر 3, 2018
باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟
نوفمبر 3, 2018

باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟

سوال:ایک ۱۳سال کا لڑکا جو تنہا پچھلی صف میں نماز پڑھ رہا تھا، مگر کسی صاحب نے انہیں اگلی صف میں کھڑا کردیا جس میں دیگر مصلیان تھے اور ان کے بازو میں خود آگے کرنے والے صاحب نے امام کی اقتداء کی تو مسئلہ بالا میں کسی نماز میں کوئی خرابی پیدا ہوئی یا نہیں، جبکہ وہ تیرہ سالہ لڑکا جماعت والی صف اور آگے کرنے والے صاحب کے درمیان حائل رہا؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں نماز میں خرابی نہیں پیداہوئی۔

نوٹ:حضرت ابن عباسؓ نماز میں رسول اﷲ ﷺ کے بائیں جانب کھڑے ہوگئے، آپ نے اپنے داہنی جانب کھڑا کرلیا ، اس وقت حضرت ابن عباسؓ بالغ نہ تھے(۱)ناصر علی

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی