امام کا کنارے کھڑا ہونا

امام کہاں کھڑے ہوں ؟
نوفمبر 3, 2018
امام کا دائیں جانب کھڑا ہونا
نوفمبر 3, 2018

امام کا کنارے کھڑا ہونا

سوال:ایک چھوٹی سی مسجد ہے جس میں جگہ کی قلت ہے، اگر درمیان سے محراب کو کنارہ کردیا جائے تو جگہ میں آسانی پیدا ہوجائے گی، اور صفیں زیادہ ہوجائیں گی تو کیا محراب کو کنارہ کرکے امام اس جگہ سے یعنی کنارے سے نماز پڑھائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں امام کا درمیانی صف کے سامنے کھڑا ہونا سنت ہے(۱) وسط صف کے دائیں یا بائیں ہٹ کر کھڑا ہونا خلاف سنت ہے۔ مذکورہ صورت میں محراب وسط صف میں ہونا چاہئے تاکہ سنت طریقہ پر ہو لیکن اگر کنارے سے نماز پڑھائے اور فرق کم ہو تو درست ہے(۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی