امام کا دائیں جانب کھڑا ہونا

امام کا کنارے کھڑا ہونا
نوفمبر 3, 2018
دونمازیوں میں کھڑے ہونے کی ترتیب
نوفمبر 3, 2018

امام کا دائیں جانب کھڑا ہونا

سوال:۱-ایک کمرہ ہے جو نماز کے لئے خاص کردیا گیا ہے، اس میں دوصف کی گنجائش ہے، ایسی صورت میں امام کس جگہ کھڑے ہوں اگر دائیں جانب کھڑے ہوجائیں تو نماز ہوئی یا نہیں؟ آگے کھڑے ہونے کی گنجائش نہیں ہے۔

۲-دونمازی ہونے پر امام کو بائیں جانب کھڑا کرتے ہیں اس پر قیاس کرتے ہوئے اگر دو سے زائد نمازی ہوں تو امام کو بائیں جانب کھڑا کرلیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-اگر مجبوری ہے اور امام کے لئے آگے کھڑے ہونے کی گنجائش نہیں ہے تو امام مجبوراً دائیں جانب آگے کھڑا ہوسکتا ہے(۳)

۲-نماز درست ہے ہوجائے گی لیکن امام کو آگے چلاجانا چاہئے(۴)

نوٹ:بہتر یہ ہے کہ امام پہلی صف کے درمیان کھڑا ہو، امام کا دائیں یا بائیں جانب کھڑا ہونا مکروہ ہے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی