پردہ کے بغیر تعلیم دینا

لڑکے اور لڑکیوں کی مخلوط تعلیم
أكتوبر 29, 2018
لڑکیو ں کی تعلیم سے متعلق چندسوالات
أكتوبر 29, 2018

پردہ کے بغیر تعلیم دینا

سوال :ہماری مسجد کے امام صاحب نے ایک مدرسہ شروع کیا ہے ،جس میں لڑکیوں کو دینی تعلیم دی جاتی ہے ،مگر مدرسہ میں پڑھنے والی سبھی لڑکیاں بالغ ہیں ،اور مولا نا خود ہی لڑکیوں کو پڑھا تے ہیں ،مولانا کی عمر ۳۰/ سال ہے ،مدرسہ میں مولانا قربانی کی کھالیں بھی لینی شروع کردی ہیں ،اور یہ کہتے ہیں کہ جو لڑکیاں غریب ہیں ان کی فیس قربانی کی کھال کی رقم سے ادا کی جا تی ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

مولا نا بغیر پردہ کے نہیں پڑھا سکتے ہیں (۲)چرم قربانی کی رقم غریب ونادار لڑکیوں کو دے سکتے ہیں،وہ اپنی فیس اس سے داخل کریں توٹھیک ہے ۔ تحریر:محمد ظہور ندوی عفااﷲ عنہ