مدرسہ کی گھنٹی مندر کی طرح نہیں

اسکول میں ہونے والے پروگرام سے متعلق سوالات
أكتوبر 29, 2018
تاخیر فیس لینا
أكتوبر 29, 2018

مدرسہ کی گھنٹی مندر کی طرح نہیں

سوال :وقت کی پابندی اور تعلیم کے لئے جو گھنٹی بجتی ہے اس کو مندر کے مشابہ کہتے ہیں ،کیا اس کا بجانا درست ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

مدرسہ یا اسکول کھلتے وقت جو اطلاعی گھنٹی بجائی جاتی ہے وہ شرعا درست ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی قباحت نہیں ہے ،اور اس کو مندر کے گھنٹہ کے مشابہ قرار دینا بھی درست نہیں ہے ،کیونکہ مندر کے گھنٹے بطور عبادت بجائے جاتے ہیں ،اور تعلیمی اداروں کے گھنٹے بطور اطلاع بجائے جاتے ہیں ،غرض کہ ایک جگہ موقع عبادت ہے اور دوسری جگہ مقصد محض اطلاع ہے ،لہذا دونوں میں تشبہ نہیں پایا جاتا ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی