لڑکیوں کا محرم کے بغیر اسکول جانا

لڑکیوں کا محرم کے بغیر اسکول جانا
أكتوبر 29, 2018
لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق چند متفرق سوالات
أكتوبر 29, 2018

لڑکیوں کا محرم کے بغیر اسکول جانا

سوال :گورنمنٹ اسکولوں میں معلمین ومعلمات کو جدید تعلیم سے آگاہ کرنے کے لئے ہرماہ تربیتی کیمپ لگایا جا تا ہے ،جس میں تمام مذاہب کے اساتذہ کی شرکت لازمی ہوتی ہے ،اگر معلمات کا محرم اس میں اس کے ساتھ رہے ،لیکن وہ باہر کھڑا رہے اور چونکہ آٹو سے جا نا پڑتا ہے تو کیا یہ عمل درست ہے ،جب کہ بعض معلمات اس کو بر ا مانتی ہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

شریعت کے مقرر کردہ حدود کے دائرہ میں رہ کر تربیتی کیمپ میں شرکت کرتی ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ،اور اگر مخلوط اجتماع اس طور پر ہوتا ہے کہ پردہ وغیرہ کا لحاظ نہیں کیا جا تا تو ایسے اجتماع میں شرکت کرنا درست نہیں ہوگا ،تین دن سے کم کی مسافت ہو تب بھی شریف عورت کے لئے بہتر ہے کہ محرم کے ساتھ سفر کرے(1)اور تین دن سے زیادہ کی مسافت ہے تو بغیر محرم کے سفر کرنا شرعا درست نہیں ہے (۲) تحریر:محمد مستقیم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی