تعلیم سے متعلق چند متفرق سوالات

بہائی اسکول میں تعلیم
أكتوبر 29, 2018
مدارس میں انگریزی تعلیم
أكتوبر 29, 2018

تعلیم سے متعلق چند متفرق سوالات

سوال :1-بچوں کے کھیلنے کے لئے گڑیا کا کیا حکم ہے ،جب کہ ا سکے کان ،ناک واضح ہوں ،نیز تعلیم کے لئے گڑیوں کا استعمال کرسکتے ہیں؟ ۲-بچوں کو پڑھانے کے لئے اگر تختہ سیاہ پر جاندار کی تصویر بنانی پڑے تو ا سکی اجازت ہے ؟ ۳-ادارہ کے اشتہار میں بچوں کی تصویر شائع کی جاتی ہے ،اور بچوں کو مختلف کام کرتے دکھایا جا تا ہے ،اس طرح کے اشتہارات لوگوں کے لئے بہت مؤثر ہوتے ہیں ،کیا اس طرح کا اشتہار شائع کرسکتے ہیں ؟ ۴-بعض تفریحی جگہوں پر بتوں کی تصویریں ہوتی ہیں، اگر بچوں کو ان کا مشاہدہ کرایا جائے تاکہ وہ منکرات کے بارے میں بھی جان سکیں ،نیز ان کی عبادت کرنے کا گناہ بھی واضح ہوجائے تو کیا اس کی اجازت ہوگی ؟ ۵-تصویروں اور کمپوٹر کے ذریعہ تعلیم دینا نسبتا ًآسان محسوس ہوتاہے ،لہذا ان تصویروں کا کیا حکم ہوگا ؟ ۶-اسکول کے بچے اور بچیاں دوسال کی عمر سے ہی تعلیم حاصل کرنا شروع کردیتے ہیں ،شروع سے لڑکوں کو ٹوپی اور لڑکیوں کو اسکارف پہنایا جاتاہے ،البتہ زور زبردستی سے بچے چڑ چڑے ہوجاتے ہیں ،اس لئے زبردستی نہیں کی جاتی ،کیا درست ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1۔چھوٹے بچوں کی تعلیم کے لئے گڑیا کا استعمال صحیح ہے۔ خواہ وہ پلاسٹک کی ہو یا کپڑے کی(1) ۲۔جاندار کی تصویر بنانا کسی صورت میں بھی درست نہ ہوگا ،کیونکہ اس کی ممانعت حدیث سے ثابت ہے(۲) ۳۔تصویرجائز نہیں ہے، البتہ تعلیمی ضرورت کے لئے اعضاء کی تصویر شائع کرسکتے ہیں(۳) ۴۔اس سے احتراز کرنا چاہیے ،بسا اوقات بچے الٹا اثر قبول کرتے ہیں،اور متاثر ہوجاتے ہیں ۔ ۵۔آلات کا استعمال منہیات سے بچتے ہوئے کرسکتے ہیں، اگر آلات ایسے ہیں جن میں جاندار کی صورت ظاہر نہیں ہوتی ہے تو جائز ہے ۔ ۶۔بچی جب سمجھدا رہوجائے تو پھر سر ڈھکنا چاہئے ،جہاں تک بچے کا تعلق ہے تو اس کے لئے ضروری نہیں ہے ،ہاں سات سال کی عمر کے بعد اس کا اہتمام کرنا مستحب ہے ۔ ِ
تحریر :مسعود حسن حسنی

تصویب : ناصر علی ندوی