ہرچار رکعت کے بعد تفسیر بیان کرنا

ہرچار رکعات کے بعد تسبیح کاثبوت
نوفمبر 10, 2018
آخری رکعت میں دعا والی آیتیں پڑھنا
نوفمبر 10, 2018

ہرچار رکعت کے بعد تفسیر بیان کرنا

سوال:امام صاحب کا یہ عمل کہ تراویح کی ہرچاررکعت کے بعد اتنی مقدار جوان رکعتوں میں تلاوت کی ہے قرآن مجید و ترجمہ وتفسیر کرتے ہیں، جس میں کافی وقت صرف ہوتا ہے، جس سے مقتدیوں میں سخت انتشار ہوتا ہے۔

دوسرا عمل انہوں نے دوسال سے یہ شروع کردیا ہے کہ مسجد کے احاطہ میں ہی جہاں بچوں کی تعلیم کا نظم ہے اس حصہ میں پردہ کرواکر مردوں کے ساتھ عورتوں کو تراویح پڑھاتے ہیں، باقاعدہ اس کی دعوت دیتے ہیں، جہالت تو عام ہے ہی تراویح کی فضیلت حاصل کرنے کے لئے دور دور سے عورتیں جمع ہونے لگی ہیں، جس سے کسی بڑے فتنہ کا اندیشہ ہے۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں امام کے ایجاد کردہ یہ دونوں عمل درست ہیں؟ عوام کو کرنا چاہئے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ واقعہ اگر درست ہے تو امام مذکور کا چاررکعت تراویح کے درمیان تفسیر بیان کرنا مناسب نہیں ہے، رسول ﷲ ﷺ، صحابہ کرامؓ اور سلف صالحین سے یہ عمل ثابت نہیں ہے۔ اسی طرح موجودہ پرفتن دور میں عورتوں کو نماز تراویح کے لئے مسجد میں جمع ہونے کی دعوت دینا درست نہیں ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی

نوٹ:تراویح، ترویحہ کی جمع ہے جس کے معنی راحت پہنچانے کے ہیں، کوئی ایسا عمل نہ کیا جائے جو اس کی معنویت سے خالی ہو اور پھر باہم اختلاف وانتشار کا باعث بھی ہو، امام کو مقتدیوں کا خیال رکھنا چاہئے( ناصر علی)