آخری رکعت میں دعا والی آیتیں پڑھنا

ہرچار رکعت کے بعد تفسیر بیان کرنا
نوفمبر 10, 2018
 تراویح میں قرآن بہت تیزپڑھنا
نوفمبر 10, 2018

آخری رکعت میں دعا والی آیتیں پڑھنا

سوال:عمر ایک محلہ کی مسجد میں امام ہے جو پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ

==     من النار کمافی منھج العباد۔ردالمحتار ج۲، ص:۴۹۷،یہ پوری تسبیح احادیث میں ایک جگہ یکجا نہیں ملی،البتہ اس کے متعدد ٹکرے مختلف احادیث میں ملتے ہیں۔دیکھئے حاشیہ سابق

رمضان کے مہینہ میں تراویح کی نماز بھی پڑھاتا ہے مگر وہ اپنی عادت کے مطابق ہرسال ختم قرآن کے موقع پر نماز تراویح کی آخری رکعت میں تقریباً قرآن کی ان تمام آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں جو بطور دعا پڑھی جاتی ہیں، مگر ان دعاؤں کی تلاوت وہ اس انداز سے کرتے ہیں جیسے معلوم ہوکہ رورہے ہوں آواز بھرائی سی ہوتی ہے، اس منظر کو دیکھ کر مقتدی بھی رونے لگتے ہیں، اور گریہ وزاری کا ایک عجیب سماں بندھ جاتا ہے، رونے کی آواز سے تلاوت کرنا اور مقتدیوں کا آواز سے رونا نماز میں جائز ہے یا نہیں اور اگر نہیں تو ایسے امام کے پیچھے پڑھی جانے والی نمازوں کا عندالشرع کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر رونے کی آواز والی تلاوت خوف خدا اور جنت ودوزخ کے تذکرہ کی وجہ سے ہو تو شرعاً اس کی گنجائش ہے، اور مقتدی حضرات کے رونے کی آواز انہی وجوہات کی وجہ سے ہو تو اس کی بھی گنجائش ہے(۱) لیکن اگر کوئی محض امام کی آواز کی وجہ سے رورہے ہوں تو مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائے گی، تاہم تراویح کی نماز میں ہرسال اس طرح کا معمول بنالینا صحیح نہیں ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی