غیر شرعی داڑھی رکھنے والے کے پیچھے تراویح

غیر شرعی داڑھی رکھنے والے کے پیچھے تراویح
نوفمبر 10, 2018
دستار بندی کے بغیر تراویح پڑھانا
نوفمبر 10, 2018

غیر شرعی داڑھی رکھنے والے کے پیچھے تراویح

سوال:نماز تراویح کیلئے ایسے حافظ کا انتخاب جو پورے سال داڑھی منڈواتا ہے اور رمضان سے قبل داڑھی چھوڑدیتا ہے، جو بمشکل اور بغور ہی دیکھی جاسکتی ہے، کیساہے؟ ایسے شخص کی امامت میں نماز تراویح کا کیا حکم ہے؟

ایک بغیر داڑھی یا ایک مشت سے کم داڑھی والا امام تراویح پیسے کا مطالبہ نہیں کرتا، اس کے مقابل میں ایک مشرّع امام تراویح جو پیسے کا مطالبہ کرتا ہے یا مطالبہ کے بغیر پیسہ ملنے پر خوش ہوتاہے، دونوں میں سے کس کا انتخاب کیا جائے؟

ھــوالــمـصــوب:

داڑھی منڈانے یا ایک مشت سے کم تراشنے والے امام کی اما مت مکروہ تحریمی ہے۔ پیسے کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے، ہاں بغیر لالچ بطور ہدیہ وتحفہ کچھ دیا جائے تو اس کے دینے لینے میں کچھ مضائقہ نہیں۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی