غیر شرعی داڑھی رکھنے والے کے پیچھے تراویح

غیر شرعی داڑھی رکھنے والے کے پیچھے تراویح
نوفمبر 10, 2018
غیر شرعی داڑھی رکھنے والے کے پیچھے تراویح
نوفمبر 10, 2018

غیر شرعی داڑھی رکھنے والے کے پیچھے تراویح

سوال:۱-حافظ صاحب جو تراویح سناتے تھے ان کو فالج کا حملہ ہونے سے ان کی زبان میں لکنت آگئی۔ ضعف کی وجہ سے ان کی یادداشت میں بھی کمی آگئی،اس بات پر انہوں نے گزشتہ سال خود کہا تھا کہ اگلے سال سے وہ تراویح نہ پڑھائیں گے۔

۲-دوسرے حافظ کو امسال بلایاگیا، ان کو اچھایاد ہے تین چار روز تراویح پڑھانے کے بعد چارپانچ لوگ اس عذر کے ساتھ کہ حافظ صاحب داڑھی نہیں رکھتے۔علیحدہ نماز پڑھنے لگے، پرانے حافظ صاحب ان کے پیچھے ہی نماز پڑھتے ہیں، معلوم ہوا کہ اب حافظ صاحب نے داڑھی منڈانے سے توبہ کرلی اور داڑھی رکھنے کی نیت سے داڑھی بڑھادی ہے۔ اس کے بعد حافظ صاحب نے قرآن ختم کیا۔

(۱)سوال یہ ہے کہ نئے حافظ صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا درست تھا کہ نہیں ؟ کیا داڑھی منڈانے سے توبہ کرلینے کے بعد یک مشت داڑھی پوری نہ ہونے سے پہلے بھی ان کے پیچھے نماز پڑھنے میں کراہیت آتی ہے؟

(۱)والسنۃ فیھا القبضۃ وھو أن یقبض الرجل لحیتہ فما زاد منھا علی قبضۃ قطعہ…… قال وبہ نأخذ۔ ردالمحتار،ج۹،ص:۵۸۳

ھــوالــمـصــوب:

۱-شرعاً داڑھی نہ رکھنے والے امام کی اقتدا مکروہ ہے لیکن چونکہ مذکور امام تائب ہوگئے ہیں تو ایسی صورت میں ان کے پیچھے نماز بلاکراہت درست ہوگی۔

۲-مذکورہ صورت میں نماز درست ہوگی۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی