تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018
تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

سوال:۱-تراویح کی نماز کی اجرت لینا جائز ہے یا نہیں؟

۲-بعض لوگ کہتے ہیں کہ وقت کی اجرت لیتے ہیں کیا یہ درست ہے؟

۳-داڑھی کی مقدار کیا ہے ، بعض مولوی کہتے ہیں جو دور سے نظر آجائے وہ داڑھی ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱،۲-تراویح کی نماز کی اجرت لینا جائز نہیں ہے۔ بعض حضرات کا وقت کی اجرت کہنا صحیح نہیں ہے۔ ردالمحتار میں ہے:

إن القراء ۃ لشی ٔ من الدنیا لاتجوز وأن الآخذ والمعطی آثمان لأن ذلک یشبہ الاستئجار علی القراء ۃ ونفس الاستئجار علیھالایجوز (۱)

۳-داڑھی ایک مشت کی مقدار رکھنا مسنون ہے:

أو تطویل اللحیۃ إذاکانت بقدر المسنون وھوالقبضۃ…… وأما الأخذ منھا وھی دون ذلک کما یفعلہ بعض المغاربۃ ومخنثۃ الرجال

(۱) ردالمحتار،ج۲،ص:۵۳۴

فلم یبحہ أحدٌ وأخذ کلھا فعل ھنود الہند ومجوس الأعاجم(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی