تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018
تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

سوال:چند مساجد میں ائمہ عموماً حافظ ہوتے ہیں ، رمضان میں تراویح سناکر اجرت حاصل کرتے ہیں اور ایک ماہ کی تنخواہ بطوربونس لیتے ہیں اورجو صرف حافظ ہوتے ہیں وہ مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں ائمہ مساجد کی یہ حرکت کہاں تک درست ہے؟

(۱)أن القراء ۃ لشیٔ من الدنیا لاتجوز، وأن الآخذوالمعطی آثمان لأن ذلک یشبہ الاستئجار علی القراء ۃ ونفس الاستیجار علیھا لایجوز فکذا ماأشبھہ کما صرح بذلک فی عدۃ کتب من مشاھیرکتب المذھب۔ ردالمحتار،ج۲،ص:۵۳۴

ھــوالــمـصــوب:

تراویح میں قرآن سناکر اجرت حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے البتہ اگر باتنخواہ امامت کررہا ہے تو رمضان کے مہینہ کی زائد تنخواہ لے سکتا ہے اگر مقرر امام کی وجہ سے دوسرے حفاظ نہیں آپاتے ہیں تو یہ حق تلفی نہیں ہے اگر دیگر حفاظ کو کوئی مسجد نہیں مل پاتی ہے تو انہیں چاہئے کہ اپنے گھر میں سنائیں۔ مقصود قرآن یاد رکھنا اور تراویح میں سننا وسنانا ہے آپ کے اعتراض کا رخ بظاہر صحیح نہیں ہے بلکہ قابل اصلاح ہے۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب: ناصر علی ندوی