تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا

تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا
نوفمبر 10, 2018
ایک سلام کے ساتھ چار رکعت تراویح
نوفمبر 10, 2018

تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا

سوال:بغیر عمل کثیر کے قرآن نماز تراویح میں دیکھ کر پڑھنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ صورت اہل کتاب کے طریقہ کے مشابہ ہے کیوں کہ اہل کتاب اذکار وادعیہ حفظ نہ ہونے کی وجہ سے اسی طرح ہاتھ میں لے کر پڑھتے تھے، اس بنا پر اس کی مشابہت کی وجہ سے مذکورہ صورت

(۱) درمختار مع الرد،ج۲،ص:۳۸۳ (۲) ردالمحتار ،ج۲،ص:۳۸۴

(۳)فتح القدیر،ج۱،ص:۴۱۲

اختیار کرنے سے شریعت نے منع کیا ہے،امام ابویوسفؒ اورامام شافعیؒ کے نزدیک مذکورہ صورت درست ہے، امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک نماز فاسد ہوجائے گی(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی