تراویح میں قرآن بہت تیزپڑھنا

آخری رکعت میں دعا والی آیتیں پڑھنا
نوفمبر 10, 2018
 تراویح میں قرآن بہت تیزپڑھنا
نوفمبر 10, 2018

 تراویح میں قرآن بہت تیزپڑھنا

سوال:زید نے اپنے مکان میں نماز تراویح کا عام انتظام کیا کافی لوگ شریک ہوئے اس میں ایک حافظ صاحب بھی شریک تھے، امام صاحب کے پڑھنے کی رفتار اتنی تیز تھی کہ حافظ صاحب کی سمجھ میں نہیں آیا۔ انہوں نے امام صاحب کو صاف صاف پڑھنے کی تاکید کی مگر امام صاحب نے عجلت میں کوئی کمی نہیں کی۔ سمجھ میں نہیں آیا انہوں نے امام صاحب کو صاف صاف

(۱) لا لذکر جنۃ أو نار فلو أعجبتہ قراء ۃ الامام فجعل یبکی ویقول بلی أو نعم أو أری لاتفسد لدلالتہ علی الخشوع۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۳۷۸

پڑھنے کی تاکید کی ،کیاایسا قرآن پڑھنے پر نماز ادا ہوگی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

تراویح حروف کی صحیح ادائیگی کے ساتھ ہونا چاہئے۔ رکوع وسجدہ اطمینان سے ادا ہونا چاہئے کہ اعضاء اپنی جگہ پورے طور پر رکوع وسجود میں ہونا چاہئے۔ اطمینان سے ادا کرنا واجب ہے(۱)

تحریر: محمد ظہور ندوی