تراویح میں قرآن بہت تیزپڑھنا

 تراویح میں قرآن بہت تیزپڑھنا
نوفمبر 10, 2018
 تراویح میں قرآن بہت تیزپڑھنا
نوفمبر 10, 2018

 تراویح میں قرآن بہت تیزپڑھنا

سوال:تراویح میں حافظ کو قرآن کس رفتار سے پڑھنا چاہئے، جبکہ اکثر حفاظ کرام قرآن بہت تیز رفتار سے پڑھتے ہیں، ان میں بعض تو ایسا پڑھتے ہیں کہ آیات تو درکنار الفاظ وحروف بھی سمجھ میں نہیں آتے اور نہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ قرآن پڑھا جارہا ہے۔ ایسا کرنا کیسا ہے جبکہ لوگوں کا عام رجحان بھی یہی ہے اور وہ اسی کو پسند کرتے ہیں تاکہ تراویح جلد ختم ہوجائے۔

لوگوں کا اس طرح کے حافظ اور اس طرح کے قرآن کو سننا اور پسند کرنا اور ان تمام چیزوں پر نکیرنہ کرنا کیسا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

قرآن کو اس طرح تیز رفتار سے پڑھنے میں کچھ مضائقہ نہیں کہ حروف مخارج سے ادا کئے جائیں اورالفاظ سمجھ میں آئیں لیکن اس طرح پڑھنا کہ حروف ادا نہ ہوں جائز نہیں ہے بہتر یہ ہے کہ ٹھہر ٹھہر کر اطمینان سے پڑھے۔

تحریر:ناصرعلی ندوی