تراویح میں رکعات کی تعداد

تراویح کی ابتداء کب ہوئی؟
نوفمبر 5, 2018
تراویح میں رکعات کی تعداد
نوفمبر 5, 2018

تراویح میں رکعات کی تعداد

سوال:بعض لوگ کہتے ہیں کہ ۸ رکعت تراویح سنت نبوی ہے اور ۲۰ رکعت پڑھنے والوں کو بدعتی قرار دیتے ہیں اور برا کہتے ہیں، ہم کو صحیح تصدیق کرنی ہے کہ ۸ رکعت پڑھنے والے حق پر ہیں کہ بیس رکعت پڑھنے والے حق پر ہیں اور بیس رکعت پڑھنے والے ۸رکعت پڑھنے والوں کو غلط کہتے ہیں تو اس صورت میں کون تعداد رکعت صحیح ہے، ۸ یا ۲۰؟

ھــوالــمـصــوب:

بیس رکعت تراویح صحیح ہے اس کو بدعت کہنا غلط ہے کیوں کہ صحابہ کرام نے اس پر اتفاق کیا(۳)کیا صحابہ کرام کو بدعتی کہا جائے گا (نعوذ بﷲ) کسی صحابی نے بیس رکعت پر اعتراض نہیں کیا بلکہ اسی پر عمل کیا۔

تحریر: محمد ظہور ندوی