فجر کی نماز کا مستحب وقت

فجر کی نماز کا مستحب وقت
نوفمبر 1, 2018
طلوع فجر کے بعد نفل نمازیں
نوفمبر 1, 2018

فجر کی نماز کا مستحب وقت

سوال:جنتری میں طلوع آفتاب ۵بج کر ۴۵منٹ ہے، زید کتنے بجے تک نماز فجر ادا کرسکتا ہے؟ وقت فجر ، مکروہ وقت ، ابتداء، انتہا کیا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر یہ یقین ہے کہ اوقات جنتری صحیح ہے، تو زید ۵بج کر ۴۵منٹ سے پہلے نماز فجر ادا کرسکتا ہے، فجر کی نماز میں کوئی وقت مکروہ نہیں ہے، طلوع فجر سے لے کر طلوع آفتاب تک پوراوقت کامل ہے(۱) کوئی شخص ۵بج کر ۴۵منٹ پر نماز ادا کرتا ہے تو اس کی نماز ادا ہوجائے گی۔

تحریر: اختر جمال رشد ندوی         تصویب:ناصر علی ندوی