غروب آفتاب سے قبل عصرکی نماز

عصر اور فجر کے بعد قضاء نماز
نوفمبر 1, 2018
عصر اور مغرب کے درمیان نماز
نوفمبر 1, 2018

غروب آفتاب سے قبل عصرکی نماز

سوال :ہم لوگ عصر کی نماز عموماً غروب آفتاب سے قبل تک ادا کرتے ہیں جبکہ اوقات مکروہ کے مطابق بیس منٹ قبل تک سجدہ حرام کہا گیا ہے، اس لحاظ سے ختم نماز عصر کے وقت کا تعین ضروری ہے، جو ہم لوگ تاغروب آفتاب سمجھتے ہیں وضاحت فرمائیں۔

ھــوالـمـصـــوب:

اصفرا رشمس (سورج زرد پڑجائے) سے قبل تک صحیح وقت ہے اس کے بعد مکروہ وقت ہے(۲) اگر پہلے کسی وجہ سے نہ پڑھ سکا ہو تو پھر قضاء سے بہتر ہے کہ مکروہ وقت میں پڑھ لے(۳)

تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ