اوقات کے اندر نماز پڑھنا شرعا مطلوب ہے

موت کے وقت کلمہ کی تلقین
نوفمبر 1, 2018
فجر کی نماز کا مستحب وقت
نوفمبر 1, 2018

اوقات کے اندر نماز پڑھنا شرعا مطلوب ہے

سوال:اگر آئے دن بذریعہ ٹرین یا بس سے سفر یا کبھی بذریعہ ہوائی جہاز سفرناگزیر ہو تو دورانِ سفر اکثر دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے، کبھی وضو نہیں تو کبھی قبلہ درست نہیں یا رکوع وسجود کے لئے مناسب جگہ نہیں، ایسے حالات میں ریاکاری ہوتی ہے کیا یہ ممکن ہے کہ مسلمان منزل مقصود پر اس فرض سے سبکدوش ہو خواہ قضا ہی کی شکل میں ہو اگر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی جگہ نہ ہوتو کیا کرے؟

ھــوالـمـصـــوب:

نماز میں دوران سفر ان کے اوقات ہی کے اندر پڑھنا ازروئے شرع مطلوب ومحمود ہے(۱) جس حد تک قدرت ہو شرائط نماز اور فرائض نماز پوری کرے، اگر قدرت نہیں ہے تو شرعاً معاف ہے، گھر جاکر نمازوں کی قضا کرنے پر عندﷲ ماخوذ ہوگا(۲) اگر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی جگہ نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھے(۳)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی